سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے حوالے سے بے بنیاد کمپین چلا رہی ہیں۔فائل فوٹو
سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے حوالے سے بے بنیاد کمپین چلا رہی ہیں۔فائل فوٹو

گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے گلوکار اور اداکار علی ظفر کی شکایت پراداکارہ میشا شفیع کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد کمپین چلانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابقعلی ظفر نے دو سال قبل ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں درخواس دی تھی جس میں میشا شفیع پرالزام لگایا تھا کہ وہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے حوالے سے بے بنیاد کمپین چلا رہی ہیں اوراس میں وہ پیش پیش ہیں جبکہ انہوں نے مختلف ناموں سے اکاﺅنٹس بھی بنا رکھے ہیں ۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے میشا شفیع سمیت آٹھ اداکاراﺅں اور اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیاہے جن میں لینا غنی ، عفت عمر ،فریحہ ایوب، علی گل، زمان خان، ماہم جاوید ، سید فیضان رضا کے نام شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا جس کے خلاف سوبزانڈسٹری میں خوب ہنگامہ بھی برپا ہوا تھا تاہم علی ظفر نے اس کے بعد میشا شفیع کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی آغازکیا تھا ۔