بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے۔فائل فوٹو
بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے۔فائل فوٹو

حکومت کا تمام پرائمری اسکول کل سے کھولنے کا اعلان

حکومت پاکستان نے ملک بھر میں کل 30ستمبر سے تمام پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کردیااور وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ بچوں کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیاگیااورتمام صوبوں کو بھی آن بورڈ لیاگیا۔

معاون خصوصی برائے صحت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ملک بھر میں کل سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

اس سلسلے میں این سی او سی اجلاس میں تمام صوبوں کوآن بورڈ لیاگیا، آزاد کشمیراورگلگت بلتستان کے حکام بھی شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پرعمل نہ کرنے والے کئی اسکول بند کیے گئے۔