بھارت کے ساتھ لداخ میں کشیدگی کے بعد چین نے اپنے ساحلی علاقوں کے ساتھ بیک وقت چارسمندروں میں 5 بحری جنگی مشقوں کا آغازکردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں چین کی جانب سے چار سمندروں میں پانچ بحری جنگ کی مشقوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی بحیرہ چین ، مشرقی چائینا سی، شمال میں بوہائی سی میں یہ مشقیں کی جارہی ہیں۔ چین کی وزارت تحفظ کے مطابق مشقیں تین دن جاری رہیں گی اوراس دوران کسی بھی بحری جہاز کوان علاقوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ چین میں فوج کی تربیت کے لیے پورے سال ہی مشقوں کا اہتمام کیا جاتا ہے تاہم بیک وقت اس بڑے پیمانے پر مشقوں کے آغازکو غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے۔