موٹروے کیس میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، پولیس نے متاثرہ خاتون کو بیان دینے پر رضامند کرلیا، اہلکار خاتون کا 161 کا بیان قلمبند کریں گے ۔
نجی ٹی و ی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق موٹروے کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا ہے تاہم اس کا ساتھ شفقت پولیس کی حراست میں آ چکاہے جس کی شناخت کرنے کیلیے بھی متاثرہ خاتون نے رضامندی ظاہری کردی ہے جبکہ خاتون بیان دینے پر بھی تیار ہوگئی ہیں ۔
متاثرہ خاتون ٹیلیفون کے ذریعے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروائیں گی ، اس بیان کی ٹرانسکرپٹ چلان کے ساتھ لف کی جائے گی ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ اعلیٰ حکام نے فیصلہ کیاہے کہ عدالت سے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست کی جائے گی، ٹرائل کے دوران خاتون کے اصلی نام کی بجائے فرضی نام کا استعمال کیا جائے گا۔
پولیس نے عابد ملہی کو تاحال گرفتارکرنے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں اوراس کے تحت سینٹرل اور سائوتھ پنجاب میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔