احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہبازاور بیٹی رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔

احتساب عدالت لاہورنے قومی احتساب بیورو(نیب) کو نصرت شہباز اور رابعہ عمران کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے عدالت پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی جویریہ علی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔

دوران سماعت دفترخارجہ کی جانب سے سلمان شہبازاورہارون یوسف سے متعلق رپورٹ پیش نہیں کی

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات کیس میں شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔