وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس لایا جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی کرپشن پر معافی نہیں ملے گی اور نہ ہی کسی کو این آر او ملے گا۔وزیراعظم نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو واپس لانے کے لیے تمام قانونی آپشن استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کےلیے مختلف قانونی پہلوئوں پر غور کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کو ٹاسک بھی سونپ دیاگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو واپس لانے کےلیے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھا جاسکتا ہے۔