شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو
شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو

چلےہوئے سیاسی کارتوس اب جیل میں ہی ملاقاتیں اورباتیں کرینگے،فواد

وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری یونہی نہیں ہوئی،آمدن سے زائد اثاثوں اور مني لانڈرنگ کيس میں ان کیخلاف دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔
اسلام آباد میں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ نون لیگ اورپیپلز پارٹی احتساب کا عمل روکنا چاہتی ہے لیکن ایسا ہرگزنہیں ہوگا، سیاست میں چلےہوئےکارتوس اب جیل میں ہی ملاقاتیں اورباتیں کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری اچانک نہیں ہوئی،ایک سال کا عمل ہے،شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثوں،منی لانڈرنگ کيس ميں مرکزی ملزم ہیں۔فوادچوہدری نے کہا کہ یہ کیس بیانات پرنہیں بنا ، دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو لوگوں نے ووٹ ہی اس لئے دیئے کہ لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں۔انھوں نے طنزیہ کہا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری کو جیل میں ملاقاتیں اور باتیں کرنے کا موقع ملے گا۔ آصف زرداری،نواز شریف اور شہبازشریف کی سیاست اب نہیں چلےگی،پاکستانی سیاست میں یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں ، اب اِن کا استعمال نہیں۔