اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سینئر وفاقی وزرا اور مشیران پر مشتمل وفاقی کابینہ کی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی جانے والی سیاسی کمیٹی میں اسد عمر، شفقت محمود، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہزاد اکبر اور بابر اعوان شامل ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کابینہ کی سیاسی کمیٹی اپوزیشن کی تحریک سمیت سیاسی امور پراپنی تجاویز پیش کرے گی۔
وفاقی کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos