سرکاری خبرایجنسی کے مطابق امیر کویت امیر کویت شیخ صباح الحمد الجابر الصباح انتقال کرگئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امیر کویت شیخ صباح الحمد الجابر الصباح کی عمر 91 برس تھی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق امیر کویت کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ اور بیرون ممالک سے ان کا علاج جاری تھا۔
امیر کویت کے انتقال کی خبر ملتے ہی کویت کے تمام ٹی چینلز نے اپنے پروگرام روک کر کلام پاک کی تلاوت نشر کرنا شروع کردی۔
امیر کویت کے انتقال کی خبر کے باعث کویتی اسٹاک مارکیٹ بھی 2.2 فیصد نیچے آگئی
امیر کویت رواں ماہ کے آغاز ہی میں امریکہ سے علاج کروا کر کویت آئے تھے۔