گزشتہ دنوں نوری آباد سانحے کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے احکامات جاری کیے
گزشتہ دنوں نوری آباد سانحے کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے احکامات جاری کیے

سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
گزشتہ دنوں نوری آباد سانحے کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے احکامات جاری کیے اور اس حوالے سے انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پولیس سندھ اور تمام کمشنرز کو خط کے ذریعے آگاہ بھی کر دیا گیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹریفک پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو بھی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں تمام متعلقہ افسران کو ایل پی جی سے متعلق حکمنامے پر فوری عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔