پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم پی اے کے ساتھ بدتمیزی کی اور تھانے میں شور شرابا کیا۔فائل فوٹو
پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم پی اے کے ساتھ بدتمیزی کی اور تھانے میں شور شرابا کیا۔فائل فوٹو

تحریک انصاف کے دو گروپوں میں تصادم۔تھانہ میدان جنگ بن گیا

کراچی کے علاقے شارع نور جہاں میں واقع پولیس اسٹیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں تھانے کے اندر بھی توڑ پھوڑکی گئی ، کارکنوں نے تھانے کے شیشے اور گملے توڑ ڈالے ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم پی اے عباس جعفری نے کارکن عمر دراز کے خلاف شکایت درج کی تھی ، ایم پی اے عباس جعفری نے کارکن عمر دراز کے خلاف شکایت درج کی تھی ، کارکنوں کی ایم پی اے عباس جعفری کے ساتھ بھی ہاتھاپائی ہوئی ۔ تھانے میں ہونے والے تصادم کے دوران رکن اسمبلی نجیب ہارون کے کوآر ڈی نیٹر اعظم پر تشدد کیا گیا ، اعظم کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئیں ۔

پولیس کے مطابق ایم پی اے عباس جعفری نے شاہراہ نورجہاں تھانے میں شکایت کی کہ عمر دراز نامی کارکن ان کے بارے میں برا بھلا کہتا پھرتا ہے جس پر پولیس عمردراز سے پوچھ گچھ کے لیے اسے تھانے لے آئی تو پی ٹی آئی کے علاقائی کارکن بھی تھانے پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم پی اے کے ساتھ بدتمیزی کی اور تھانے میں شور شرابا کیا، ایس ایچ او روم کے دروازے کا شیشہ توڑدیا جب کہ عباس جعفری کے حمایت یافتہ کارکنان کے پہنچنے پر دونوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔پی ٹی آئی کے کارکنان شاہراہ نورجہاں تھانے کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور ایم پی اے عباس جعفری کے خلاف نعرے بازی کی۔

پولیس کی مختلف تھانوں کی نفری شاہراہ نورجہاں تھانے پہنچ گئی، پی ٹی آئی کے علاقائی رہنمائوں اور منتخب نمائندوں نے 2،3 گھنٹے کے اندر دونوں گروپوں میں صلح کروادی جس کے بعد مشتعل کارکنان منتشر ہوگئے۔پولیس کے مطابق دونوں گروپوں نے صلح کرادی ہے تاحال تھانے میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج نہیں ہوا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے تاہم اس لڑائی کے حوالے سے مزید معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔