پیٹرول کی قیمت 123 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 127روپے 30 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔فائل فوٹو
پیٹرول کی قیمت 123 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 127روپے 30 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔فائل فوٹو

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے آئندہ 15 دن کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت پاکستان نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا البتہ ہائی اسپیڈ اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس کی منظوری بھی دیدی ہے۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی تھی۔ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر کمی اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی تھی۔