ہم بار بار آئین توڑتے ہیں۔ عدالتیں آئین توڑنے والوں کو قانونی قرار دیتی ہیں۔فائل فوٹو
ہم بار بار آئین توڑتے ہیں۔ عدالتیں آئین توڑنے والوں کو قانونی قرار دیتی ہیں۔فائل فوٹو

نوازشریف کاایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار

سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے ایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھرنے رپورٹ اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کردی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے،سابق وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر موجود شخص نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکارکردیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے رپورٹ اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کردی،اسلام آبادہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے پانامہ ریفرنس اپیلوں پرسماعت کی۔