مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں اسٹیل ملز ملازمین کیلیے گولڈن ہینڈ شیک پلان کی منظوری دیدی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کااجلاس ہوا، اجلاس میں اسٹیل ملز ملازمین کیلیے گولڈن ہینڈ شیک پلان کی منظوری دی گئی ،گولڈن ہینڈ شیک کیلیے 19 ارب65 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔
اسٹیل ملزکے 49 فیصد ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک ملے گا،اسٹیل ملزکے نان پٹیشنرز ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کیلیے 11 اعشاریہ 6 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos