سانحہ موٹروے کے بعد حکومت نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کواہم ٹاسک سونپ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ایم ڈلیوری یونٹ نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پرکام کرآغازکردیاہے،نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کیلیے الگ نظام تشکیل دیاجائے گا،کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پورے ملک کیلیے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کوایک مخصوص نمبر میسر ہوگا،وزیراعظم نے نیشنل ہیلپ لائن نمبرکے قیام کو دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔