بل کے ذریعے قانون میں خامیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، بل منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، شیریں مزاری
بل کے ذریعے قانون میں خامیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، بل منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، شیریں مزاری

سندھ حکومت نے آرایل این جی لینے سے انکارکردیا

سندھ کابینہ نے سوئی سدرن گیس کو پائپ لائن کیلیے زمین دینے کا فیصلہ کرلیا،اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں شہید اورزخمی ہونے والوں کیلیے معاوضے، محکمہ بلدیات کے لیے فنڈز دینے اورسندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنگ آرٹ ایکٹ کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس میں 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کی پوسٹ فیکٹو منظوری بھی دیدی گئی۔ کابینہ نے 15 سے 20 اکتوبر کے درمیان گندم کی قیمتیں جاری کرنے کا اعلان کیا، انٹرا سٹی مسافر گاڑیوں کے کرائے بڑھانے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کو دیگر صوبوں کے کرائے دیکھنے اوردوبارہ غورکرکے 15 دن میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی۔

کابینہ اجلاس میں 253 پولیس aسٹیشنز کو تفتیش کیلیے فی کس ایک لاکھ روپے دینے کی منظوری دی گئی۔ اس سے قبل انویسٹی گیشن کے لیے رقم پولیس والے خود خرچ کر کے کلیم کرتے تھے۔ کابینہ نے انویسٹی گیشن کے لیے فنڈز پہلے دینے کی منظوری دی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے میں شہید اورزخمی ہونے والوں کیلیے کابینہ نے ایک کروڑ 35لاکھ روپے معاوضے کی منظوری دی، شہید ہونے والوں کے خاندان کے ایک نوکری بھی دی جائے گی۔ آپریشن میں حصہ لینے والے 7 اہلکاروں کیلیے 5،5 لاکھ روپے انعام کی منظوری بھی دی گئی۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے 9 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کی درخواست بھی کابینہ نے منظورکرلی۔ رقم سے کراچی سرکلر ریلوے کی الائیمنٹ کر کے سیوریج سسٹم کے فلو میں تبدیلی کی جائے گی۔