توشہ خانہ ریفرنس۔ نوازشریف کے اثاثے ضبط کرنے کاحکم

نوازشریف کے نام پرلاہور میں موجود اراضی کاریکارڈ پیش کیا گیا،سابق وزیراعظم کی جائیدادیں ،گاڑیاں ،بینک اکاﺅنٹس شامل ہیں۔

               
October 1, 2020 · اہم خبریں, قومی
نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔فائل فوٹو

نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔فائل فوٹو

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کے اثاثے ضبط کرنے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے نوازشریف کے تمام اثاثوں کا ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے نیب کی پیش کردہ فہرست کے مطابق نوازشریف کے اثاثے ضبط کرنے کاحکم دیدیا۔

نوازشریف کے نام پرلاہور میں موجود اراضی کاریکارڈ بھی پیش کیا گیا ،ریکارڈ میں سابق وزیراعظم کی جائیدادیں ،گاڑیاں ،بینک اکاﺅنٹس شامل ہیں، فہرست میں نوازشریف کے زیراستعمال مرسیڈیز، لینڈکروزر، 2 ٹریکٹر بھی شامل ہیں ،عدالت نے مفرور ملزم کے لاہورکے نجی بینک میں اکاﺅنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔