مسلم لیگ ن نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے 5 لیگی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کافیصلہ کیا ہے ،قیادت کی منظوری سے پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے فیصلے کااعلان کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) پارٹی نظم و ضبط کیخلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف بڑا فیصلہ کیا ہے، ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے 5 لیگی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے،قیادت کی منظوری سے پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے فیصلے کااعلان کیا۔
پارٹی سے نکالے جانے والے ارکان میں اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث الدین شامل ہیں جبکہ فیٹف ووٹنگ میں غیر حاضر ن لیگ کے پارلیمان کے ارکان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ،جن ارکان کو شوکاز نوٹس کیے گئے ہیں ان میں راحیلہ مگسی، کلثوم پروین ، دلاور خان اور شمیم آفریدی شامل ہیں۔