ڈی جی نیب کا کہناہے کہ شہبازشریف ان کے پاس بہت خوش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کو گھر سے کھانا ، ادویات لانے کی اجازت دیدی ہے اور وہ بہت خوش ہیں ، شہبازشریف بسترگھر سے لائے ہیں اور کتابیں بھی پڑھتے ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ ہم میرٹ پر چل رہے اورمیرٹ پر ہی چلیں گے، جس کیخلاف ثبوت ہوں گے کارروائی اس کیخلاف ہی ہوگی،اگرثبوت اپوزیشن کیخلاف زیادہ ہیں توکام اسی پر ہوگا۔
یاد رہے کہ شہبازشریف کو منی لانڈرنگ اورآمدن سے زائد اثاثہ جات میں عدالت سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں احتساب عدالت پیش کیا گیا۔ شہبازشریف نے احتساب عدالت میں کسی بھی وکیل کی خدمات لینے سے انکارکیا تھا اوراپنا کیس خود لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
واضع رہے نیب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں گرفتار کر رکھاہے جبکہ عدالت نے 13 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا تھا۔