مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے کہاہے کہ ن لیگ کیلیے اپنا ایمان نہیں بیچ سکتے،ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے،یہ ہم سے زبردستی استعفے نہیں لے سکتے ،جب ہمارے ساتھ لوگ ملیں گے تو ان کو پتہ چل جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے پارٹی سے نکالے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کیلئے اپنا ایمان نہیں بیچ سکتے،ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے۔
نشاط ڈاہا نے کہاکہ سچ بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا،عظمیٰ بخاری نے شہبازشریف کو غدار کہاتھا، انہوں نے کہاکہ یہ ہم سے زبردستی استعفے نہیں لے سکتے ،راناثنااللہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ نہیں مانگ سکتے ،جب ہمارے ساتھ لوگ ملیں گے تو ان کو پتہ چل جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مولوی غیاث الدین نے کہاہے کہ پارٹی ٹکٹ کا محتاج نہیں ،اپنے علاقے سے آزاد حیثیت سے جیت سکتا ہوں۔
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مولوی غیاث الدین نے پارٹی سے نکالے جانے پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ شوکاز نوٹس پر جواب دیاتھا،ملاقات سے پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ،وزیراعلیٰ، وزیراعظم آئینی طور پر منتخب ہوئے، ملاقات میں کوئی حرج نہیں ، اپنے حلقے کے مسائل کیلیے وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں کیں۔
مولوی غیاث الدین نے کہاکہ پارٹی ٹکٹ کا محتاج نہیں ،اپنے علاقے سے آزاد حیثیت سے جیت سکتا ہوں،انہوں نے کہاکہ ن لیگ سے ملاقات نہیں کروں گا اگروہ چاہیں تو ملنے آسکتے ہیں ۔