کئی ہفتوں کی مسلسل تحقیق و تفتیش کے بعد بی آرٹی بسوں کی خود کشی کاپتہ چلا لیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخواکامران بنگش نے کہاہے کہ بی آرٹی بسوں میں آگ موٹر کپیسٹر میں خرابی کے باعث لگتی تھی،موٹر کپیسٹر جلد چائنہ سے پاکستان لائے جائیں گے، معاون خصوصی کامران بنگش کاکہنا ہے کہ 25 اکتوبر تک تمام بسیں دوبارہ روٹ پر موجود ہوں گی ۔
واضع رہے کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے گزشتہ دنوں خطاب میں کہا تھا کہ پشاورمیں بی آرٹی کی پانچ بسوں نے خود کشی کرلی ہے۔