فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا
فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا

ایف اے ٹی ایف کی ایک اورکڑی شرط پرعملدرآمد شروع

ایف اے ٹی ایف کی ایک اورکڑی شرط پرعملدرآمد شروع کردیا گیا، سونے اورزیورات کے لین دین کرنے والے ہوشیار ہو جائیں ۔

تفصیلات کے مطابق سونے اورزیورات کے لین دین کو دستاویزی بنانے کا عمل شروع کر دیا گیاہے ، یکم اکتوبرسے 20 لاکھ کاسوناخریدنے اوربیچنے والوں کاریکارڈمرتب ہوگا، سنارگاہکوں کے شناختی کارڈکی تفصیلات فراہم کرنےکاپابندہوگا۔

20 لاکھ سے زائدکے جواہرات، پتھر رکھنے والوں کی تفصیلات مرتب ہوں گی،ایف بی آرنے منی لانڈرنگ روکنے کیلیے نیاضابطہ جاری کردیا، اکائونٹ کمپنیز،پراپرٹی ایجنسیز، جیولرزکو3 طرح کاریکارڈجمع کراناہوگا۔