غیرملکی فنڈنگ کیس میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ ووٹرزکی مکمل تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام ہو گئیں، الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کوریکارڈ کے حصول کیلیے اختیار دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں پیپلزپارٹی اورن لیگ کےخلاف غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،دونوں جماعتیں ووٹرز کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام ہو گئیں،دونوں جماعتوں کی جانب سے جمع فہرست میں ووٹرز کی تفصیلات مکمل نہ ہونے کا انکشاف ہوا،الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی نامکمل معلومات کے باعث فیصلہ کرنے سے قاصرہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دونوں جماعتیں بار بار وقت مانگ کر اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی کو طول دینے لگیں،الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کوریکارڈ کے حصول کیلیے اختیار دیدیا،الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی سے 5 نومبر تک حتمی رپورٹ طلب کرلی ،الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ ریکارڈ کے حصول کیلیے تمام سائل بروئے کار لائے جائیں۔