مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے والے جواب دیں یہ سوغات کہاں سے لائے ہیں اورکیوں ہمارے سروں پر مسلط کی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملکی صورتحال دیکھ کردل غمگین ہوتا ہے، شہباز شریف ناکردہ گناہوں کی سزا میں جیل میں ہیں، بی آر ٹی 6 سال سے مکمل نہیں ہوا، کبھی آگ لگ جاتی ہے، چھتیں ٹوٹ جاتی ہیں، ہمارے تین منصوبوں سے زیادہ خرچہ پشاورپرہوا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے پوچھیں،غریب کے گھر میں فاقہ کشی ہورہی ہے، بچے اسکول نہیں جاسکتے، ریاستی مدینہ کے دعوے ہیں اورلوگ سکون سے سو نہیں سکتے، بیڑا غرق کردیا ہے ملک کا اورکشمیر کا، حکومت نے ملک کو تباہ و بردباد کردیا، ڈیڑھ کروڑ لوگ بے روزگار ہوگئے۔
انہوں نے معاشی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں غریب آدمی کیا کرے، چوری یا ڈاکا ڈالے؟غریب سالن نہ ہو تو روٹی پانی کے ساتھ کھاتے ہیں۔ ہماری حکومت میں تو یہ حال نہیں تھا۔ سرکاری ملازمین کا برا حال ہے۔ لندن میں ایک صاحب ملے اس نے کہا کہ سرکاری ملازمین بجلی کا بل دیکھ کر روتے ہیں۔
انہوں نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پوچھیں سیلیکٹڈ وزیراعظم سے اس نے چینی کی قیمت 2 سال میں فی کلو 50 سے 100 کیوں کردی؟ نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ ہم نے پانچ سال روزمرہ اشیا پر کنٹرول اور روپے کی قدر کو قابو میں رکھا۔ میرے دور میں روپے کی قدر مستحکم تھی لیکن آج پاکستان کی ترقی کی شرح منفی ہو گئی ہے۔ ترقی کی یہ رفتار پاکستان میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔ ہم نے بجلی کے کارخانے ڈیڑھ، ڈیڑھ سال میں مکمل کیے۔
نواز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو لانے والے کہاں ہیں،لانے والے بھی جواب دیں اس قوم کو، ہم عمران خان سے نہیں پوچھتے کیونکہ ہم انہیں کوئی اہمیت نہیں دیتے، انہیں ہمارے سروں پر مسلط کردیا، لانے والے جو سوغات لائے ہیں، وہ بتائیں کس خوشی میں یہ سوغات مسلط کی ہے، کیوں ملک کا مینڈیٹ چوری کیا، یہ باتیں ایک نہ دن منظرپرآنی تھیں
نوازشریف نے کہاکہ عمران خان سے ہماراکوئی مقابلہ نہیں اس کواہمیت نہیں دیتے،یہ سلیکٹڈہے جس کوہم پرمسلط کردیاگیا،سلیکٹڈکولانے والے بتائیں عوام کامینڈیٹ کیوں چوری کیا،پاکستان کے حالات دیکھ کرچپ نہیں رہ سکتا،مجھے کوئی خاموش کرانے کی کوشش نہ کرے۔
وزیراعظم میاں نواز شریف نے الزام عائد کیا کہ سب کچھ لکھا ہوا سکرپٹ تھا، اس کے مطابق ہی سب کچھ ہوا۔ جب ان کو کچھ نہ ملا تو صرف ایک اقامے پر مجھے نکال دیا گیا۔ ریفرنس بنا کر سزائیں دلوائی گئیں۔
نواز شریف نے کہاکہ ملک مشکل میں ہے،ہم کہاں جارہے تھے اورآج کہاں ہیں؟،ملکی حالات کو دیکھتا ہوں تو دکھ محسوس کرتاہوں،انہوں نے کہاکہ شہبازشریف ناکردہ گناہوں کے باعث جیل میں ہیں، ہمارے دورمیں ایک ڈالر 100 روپے کے لگ بھگ تھا،روزانہ روپیہ پربات ہوتی کہ یہ گرنانہیں چاہئے،روپیہ کی قدرکو 4 سال قابومیں رکھا،جب آئے تھے 50 روپے کلوچینی تھی اور 50 روپے ہی چھوڑکرگئے،کوئی پوچھے سلیکٹڈ وزیراعظم سے100روپے کلو چینی کیوں کی؟۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے ماضی میں منصوبوں پرکامیابی سے کام کیا،ہمارے دورمیں روزگارملا،غربت میں کمی ہورہی تھی،3 سے 4 سال میں اتنے منصوبے لگائے کہ بجلی آگئی،دہشتگردی ختم ہوگئی،معیشت آسمان کی طرف جاناشروع ہوگئی تھی،بی آرٹی منصوبہ 6 سال میں پروان نہ چڑھ سکا۔
پارٹی قائد نے کہاکہ پاکستان جی 20 میں شامل ہونے کامنصوبہ بنارہاتھا،پاکستان دنیاکے طاقتورممالک میں شامل ہونے جارہاتھا،ہم نے بجلی کے کارخانے ڈیڑھ ڈیڑھ سال میں مکمل کیے،پاکستان میں بجلی اورگیس آئی،دہشتگردی بھی ختم ہوگئی،پاکستان کی گروتھ مائنس میں جارہی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ چند روزپہلے موٹروے پرخاتون سے کیاسلوک کیاگیا،ہمارے دورمیں کرمنلز کی ہمت نہیں تھی کہ دندنانے پھرتے ،ہم نے دفاعی سیکٹر میں بھی ملک کوناقابل تسخیربنایا،حکومت نے پاکستان اورکشمیر کابیڑاغرق کردیا، ہرسیکٹراورہرفیلڈمیں پاکستان کابیڑاغرق کردیا،کیاریاست مدینہ ایسی ہوتی ہے؟،ہماری حکومت نے عوام کی خدمت کی تھی،ہماری حکومت نے بڑے بڑے مسائل حل کیے،خودکوکشمیرکاسفیرکہتے ہیں،پاکستان کوتباہ کردیا۔
قائد ن لیگ نے کہاکہ ن لیگ جیتی ہوئی تھی اس کوہرایاگیا،الیکشن چوری کرکے لوگوں کوجعلی مینڈیٹ دلوایاجاتاہے،ہم بہت ساری نشستوں پرجیتے ہوئے تھے ہمیں ہرایاگیا،آرٹی ایس سسٹم بند کرکے شکست دلوائی گئی،جتنے ووٹ مستردہوئے ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی،پولنگ ایجنٹ کوپولنگ اسٹیشن سے نکالاگیا،آرٹی ایس سسٹم بندکرکے دھاندلی کی گئی،انتخابی نشان ٹریکٹروالوں کولایاگیاتھا،یہ سلیکٹڈہے جس کوہم پرمسلط کردیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ کل عدالت کے میرے خلاف ارشادات ٓٓپ نے سنے ہم کیسے مان لیں کہ کیسے انصاف ملے گا؟ارشد ملک گھرچلے گئے فیصلہ ابھی تک موجود ہے،شہبازشریف کوسننابھی گوارا نہ کیایہ ہے انصاف؟شہبازشریف کودفاع کاموقع نہیں دیا گیا۔
نوازشریف نے کہاکہ اصل ذمے دارعمران خان کولانے والے ہیں انہیں حساب دیناہوگا،عبدالغفورحیدری کوکہا گیا آپ لوگ مداخلت نہ کریں،انہوں نے کہاکہ لکھے ہوئے اسکرپٹ کے مطابق سب کچھ ہوا،ان کوکچھ نہ ملاتوایک اقامے پرمجھے نکال دیاگیا،اگرکسی کی موٹروے پرعزت لٹتی ہے تولانے والے بتائیں،الیکشن جیتنے والوں کوہرانے والے آپ ہیں،آٹا،چینی،بجلی مہنگی ہوئی عمران خان کولانے والے ذمہ دارہیں،معیشت تباہ ہوئی عمران خان کولانے والے ذمہ دارہیں
نواز شریف نے کہاکہ جنوبی ایشیاکاسب سے پسماندہ ملک پاکستان ہے،کوئی ملک آج ہمارے ساتھ کھڑاہونے کوتیارنہیں،اوآئی سی کوچھوڑکرنیابلاک بنانے کی کوشش کررہے ہیں،سابق وزیراعظم نے کہاکہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرمجھے فارغ کرایاگیا،وزارت عظمیٰ سے نکالنے کے بعد سزائیں دلوائی گئیں،عدالت کوکہاگیابینچ میں شوکت صدیقی کوشامل نہ کیا جائے، پھرکہتے ہیں ہم مداخلت نہیں کرتے۔
نواز شریف نے کہ کہ کیا ہم گونگے بہرے ہیں ہمیں کچھ نظرنہیں آرہا ،بتائیں ہماری حکومت گرانے کیلیے کینیڈا اورلندن سے لوگوں کو کیوں بلوایا گیا،بلوچستان میں ہماری حکومت کوگرا دیا گیا۔
قائد ن لیگ نے کہا کہ بلوچستان میں ہماری حکومت کوگرادیاگیا،بلوچستان میں ہماری حکومت گراکرنئے گھوڑے لائے گئے،یہ سب سینیٹ الیکشن سبوتاژکرنے کےلیے کیاگیا،کسی کوہرانابہت بڑاجرم ہے،ہمیں حساب لیناپڑےگاان کودیناپڑےگا۔
نواز شریف نے کہا کہ علیمہ خان تو کوئی کام نہیں کرتیں ان کے پاس اربوں روپے کی جائیداد ہے کیا نیب نے نوٹس بھیجھا،عمران خان بنی گالہ کے محل میں رہتے ہیں،زمان پارک میں مکان پر کروڑوں روپے لگائے گئے،جو آدمی دو تین لاکھ روپے ٹیکس دیتا ہے وہ کروڑوں روپے کہاں سے خرچ کر رہا ہے کسی نے پوچھا۔
نوازشریف نے کہا کہ ہم نے افواج پاکستان کی بڑی خدمت کی، پھرموقع ملا تو دوبارہ کروں گا۔ بارڈر پرڈیوٹی دینے والے فوجیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔