گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5908 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، این سی او سی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5908 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، این سی او سی

سندھ میں کورونا کی نئی لہر، ایک روز میں 13 افراد جاں بحق

کراچی: سندھ میں کوویڈ 19 کی نئی لہر سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد انتقال کرگئے ہیں اور اس وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2512 ہوگئی ہے۔
کورونا وبا کی تازہ صورت حال سے متعلق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11689 نمونوں کی جانچ کی گئی اور کورونا کے 361 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جوکہ موجودہ شرح تشخیص کا 3 فیصد ہے۔ اب تک صوبے میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 74 ہزار 768 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور پورے سندھ میں ایک لاکھ 37 ہزار 467 افراد میں کورونا کی تشخیص کی جاچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 158 مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ کورونا سے اب تک صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 510 ہوگئی ہے جو کہ 95 فیصد بحالی کی شرح کو ظاہر کرتی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کہ سندھ میں کوویڈ 19 کی نئی لہر سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 مریض اس وبا سے انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2512 ہوگئی ہے، اس وقت 4445 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4161 گھروں میں ، 7 آئسولیشن سینٹرز میں اور 277 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ 192 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 37 کو وینٹیلیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 361 نئے کیسز میں سے 249 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ان میں 85 ضلع جنوبی ، 66 ضلع شرقی ، 37 ضلع وسطی ، 36 ملیر ، 17 کورنگی اور 8 غربی کے شامل ہیں۔ اسی طرح بدین 19 ، حیدرآباد 12 ، دادو 7 ، گھوٹکی 6 ، جامشورو 5 ، میرپورخاص 3 ، نوشہروفیروز ، قمبر ، لاڑکانہ اور سکھر میں 2،2 جب کہ مٹیاری ، شہید بینظیر آباد ، شکارپور اور ٹھٹہ سے ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائرس مزید پھیل رہا ہے ، لہٰذا سب کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔