نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون لاہور میں شروع ہوگیا، افتتاحی روز خیبر پختونخوا اور سینٹرل پنجاب نے کامیابیاں حا صل کیں۔
قذافی اسٹیدیم لاہور میں ایونٹ کے پہلے میچ میں خیبر پختونخوا نے بلوچستان کے خلاف 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
عادل امین نے 60 گیندوں پر 13 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 119 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
جواب میں بلوچستان کی ٹیم 141 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ گلریز صدف 40 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔
دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب نے سندھ کو 4 وکٹ سے ہرا دیا۔ سندھ نے 8 وکٹ پر 129 رنز بنائے۔
جاہد علی 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کامران افضل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
سینٹرل پنجاب نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں پر دو گیندیں پہلے حاصل کر لیا۔ محمد اخلاق نے ناقابل شکست 57 رنز بنائے۔