آج رات میرا اور میلانیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔فائل فوٹو
آج رات میرا اور میلانیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔فائل فوٹو

امریکی صدرٹرمپ اوراہلیہ کرونا کا شکار

امریکی صدرٹرمپ ، میلانیہ اوران  کی معتمدخاص ہوپ ہکس کوروناکاشکارہو گئیں،کورونا کی تشخیص کے بعد امریکی صدراورخاتون اول قرنطینہ میں چلے گئے ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرامریکی صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ” آج رات میلانیہ ٹرمپ اور میرا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ہم ابھی سے اپنا قرنطینہ اور ریکوری پراسیس شروع کررہے ہیں، ہم مل کر اس کا بھی سامنا کریں گے”۔
یادرہے کہ امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 73 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ دو لاکھ سے زائد افراد موت کی وادی میں جا پہچنے ہیں۔