امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کا ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے۔ منصوعی آکسیجن پر حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی۔ وزیراعظم کے بیانات ناکامی کا اعتراف ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بیانات سے لگتا ہے کہ عمران خان نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ حکومت نے کشمیر کا سودا کر لیا ہے۔ عوام سے حقائق چھپائے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب نے دونوں آنکھیں نہ کھولیں تو ایک آنکھ بھی بند ہو جائے گی۔ موجودہ حکومت نے سٹیٹس کو کو توڑنے کے بجائے مزید مضبوط کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ پہلے ناجائزکام کے لیے رشوت دینا پڑتی تھی، اب جائزکام کے لیے بھی رشوت دینا پڑتی ہے۔