گلگت بلتستان انتخابات میں فوج کی مدد نہ لینے کا فیصلہ
صرف پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کی مدد لی جائے گی۔نگراں وزیراعلیٰ
انتخابی سامان میں بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز، انمٹ سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے۔فائل فوٹو
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں فوج کی مدد نہ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نگران وزیر اعلیٰ میر افضل نے کہا الیکشن میں صرف پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کی مدد لی جائے گی۔
نگراں وزیراعلیٰ میرافضل کا کہنا تھا ثابت کرینگے کہ پولیس اور پیرا ملٹری فورسز الیکشن کرانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، فوج کے بغیر انتخابات کرا کے ملک میں ایک مثال قائم کرینگے۔
انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت غیر جانبدار ہے ملوث ہونے کے شواہد ملے تو کارروائی ہو گی، حساس حلقے میں فوج کی تعیناتی حالات کے مطابق عمل میں لائی جاسکتی ہے۔