وفاقی حکومت نے کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث ایس اوپیزپرعمل درآمد نہ کرنے والے شادی ہالزاورریسٹورینٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ ملک میں ریسٹورینٹس اورشادی ہالزکورونا کیسزمیں اضافے کی وجہ بن رہے ہیں۔
اسد عمرکا کہنا ہے کہ این سی اوسی نے اسی تناظر میں تمام صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے پرشادی ہالزاورریسٹورینٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر کراچی میں کارروائیاں جاری ہیں اور شہرمیں 6 شادی ہال، 103 ریسٹورنٹس سیل کردیے گئے۔
این سی او سی نے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان ،آزادکشمیر اور اسلام آباد کو ہدایت ہے کی کہ وہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے رہنما اصولوں کو یقینی بنائیں۔
این سی او سی کاکہناہے کہ شادی ہال، ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے۔ریستوران اور شادی ہالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی وجہ بھی یہی ہے کہ ان دونوں مقامات پر خلاف ورزیوں کاسلسلہ جاری ہے جو بیماری کا مرکز بن کرابھر رہے ہیں۔