وزیرمحنت سعید غنی کی زیر صدارت سندھ سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوٹ کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔فائل فوٹو
وزیرمحنت سعید غنی کی زیر صدارت سندھ سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوٹ کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔فائل فوٹو

اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کی باتیں محض افواہ ہیں۔سعید غنی

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کی باتیں محض افواہ ہیں۔

نواب شاہ میں چیمبرآف کامرس کی تقریب حلف برداری کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کورونا وائرس کے کے اثرات بڑھنے پرلاک ڈؤان کا آپشن موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مسلسل اسکولوں کی نگرانی کررہی ہے لیکن کورونا کے باعث اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کی باتیں محض افواہ ہے، صورتحال خراب ہونے حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی حکومت کی موجودگی میں ملکی معیشت ترقی نہیں کرسکتی، گیس کا بحران بڑھتا جارہا ہے، انڈسٹریز بری طرح متاثرہے اور مہنگائی عروج پر ہے جب کہ دواؤں کی قیمیتں عام آدمی کی پہنچ سے دور جاچکی ہیں۔

بلدیاتی انتخابات پر صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ آئین کے مطابق نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے تحت بلدیاتی انتخابات ہوں۔

 واضع رہے کراچی میں کورونا کیسزبڑھنے کے بعد کچھ علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا ہے۔