کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 3 کروڑ 45 لاکھ 27 ہزار افراد متاثر اور10 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ۔
کورونا سے متاثر 2 کروڑ 56 لاکھ 97 ہزار 319 افراد صحتیاب ہوئے اورایکٹیو کیسزکی تعداد 78 لاکھ ایک ہزار457 ہے۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 12 ہزار665 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 74 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
بھارت کورونا کیسزکے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کیسزکی مجموعی تعداد 63 لاکھ 97 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 99 ہزار833 ہو گئی ہے۔
برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پرہے جہاں 48 لاکھ 49 ہزار افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 44 ہزار767 اموات ہوئی ہیں۔
روس میں 11 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 77 ہو گئی ہے۔
کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 26 ہزار 196 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 35 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پیرو میں بھی 8 لاکھ 18ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار 535 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں7 لاکھ 78 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور31 ہزار 791 اموات ہوئی ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 431 ہو چکی، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 499 تک جا پہنچی۔
واضع رہے کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔9 اپریل کو کورونا سےمجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔