وزیر اعظم کی جانب سے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔فائل فوٹو
وزیر اعظم کی جانب سے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔فائل فوٹو

کے الیکٹرک کا سابق سربراہ تابش گوہر وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر

اسلام آباد: تابش گوہر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کردیا گیا۔
تابش گوہر کے الیکٹرک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تابش گوہر 7 سال تک کے الیکٹرک کے چیئرمین اور سی ای او رہے۔ وہ اکتوبر 2015 میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے الیکٹرک اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہوئے۔
واضح رہے کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ وزیراعظم کے اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر تابش گوہر کی تعیناتی کو کراچی دشمنی کا انعام قرار دیا جارہا ہے۔