مقامی عدالت نے وہاڑی میں 11 ماہ قبل 5 اور 7 سالہ بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کے مجرم کو 3 بار پھانسی کی سزا سنادی۔
معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مقدمے کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج میلسی جہانگیر اشرف کی عدالت میں ہوئی۔
سماعت کے دوران مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے مجرم اظہر کو جرم ثابت ہونے پر تین بار پھانسی کی سزا سنائی۔
مجرم اظہر نے 11 ماہ قبل 5 اور 7 سالہ بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا اور عدالت میں اپنا جرم قبول کر لیا تھا۔
مجرم کے خلاف مقدمہ صدر میلسی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پرمجرم جان محمد کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی۔
ملزم نے ڈیڑھ سال قبل بخشالی میں 5 سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔
مجرم اظہر نے 11 ماہ قبل 5 اور 7 سالہ بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا اور عدالت میں اپنا جرم قبول کر لیا تھا
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos