کراچی کے مختلف علاقوں میں انتظامیہ کا کرونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف آپریشن جاری ہے، اس دوران خلاف ورزی پر مزید 2 شادی ہالز سیل کردیئے گئے، تین روز میں سیل کئے گئے ہالز کی تعداد 9 ہوگئی، 7 شادی ہالز کو وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔
کراچی میں کرونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر شہر قائد کے 2 شادی ہالز کو سیل کردیا گیا جبکہ 7 کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر کے 6 اضلاع کے 225 شادی ہالز میں سے 26 ہالز سمیت181 ریسٹورانٹس کا بھی معائنہ کیا گیا، 67 ریسٹورانٹس کو وارننگ دی گئی، 41 کو سیل کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 131 ریسٹورانٹس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔
ضلعی انتظامہہ کا کہنا ہے کہ 7 دکانوں، فیکٹریوں اور میڈیکل اسٹورز کو بھی سیل کردیا گیا جبکہ خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
کراچی میں گزشتہ 3 دنوں کے دوران اب تک ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 9 شادی ہالز اور 159ریسٹوراٹنس سیل ہوچکے ہیں۔