پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت ہے اورایم کیو ایم وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ہے۔فائل فوٹو
پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت ہے اورایم کیو ایم وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ہے۔فائل فوٹو

دو سرکاری پارٹیاں آج کراچی اور حیدرآباد میں پاورشو کریں گی

سندھ میں  سیاست کے میدان میں گرمی بڑھ گئی ،آج دو سرکاری پارٹیاں کراچی اور حیدرآباد میں پاورشو کریں گی، پیپلز پارٹی شہر قائد میں ریلی نکالے گی، ایم کیو ایم حیدرآباد میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

واضع رہے پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت ہے اورایم کیو ایم وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت آج کراچی میں یکجہتی ریلی نکالی جائے گی، پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں پیپلزپارٹی کراچی میں لسانی سیاست کی سازش کو ناکام بنائے گی، سعید غنی کا کہنا تھا کہ ریلی اتوار کی دوپہر دو بجے عائشہ منزل ڈسٹرکٹ سینٹرل سے نکالی جائے گی جو لیاقت آباد، تین ہٹی، گرومندر، پیپلز سیکریٹریٹ، لائنز ایریا سے ہوتی ہوئی ایمپریس مارکیٹ صدر پر اختتام پذیر ہوگی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بھی آج سہ پہر حیدرآباد میں مارچ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی اور مقامی رہنما خطاب کریں گے۔ حیدر آباد مارچ کا آغاز آج سہ پہر سٹی گیٹ سے کیا جائے گا۔ مارچ کے شرکا جیل روڈ، لبرٹی چوک، تلک چاڑی سے اسٹیشن روڈ کے راستے مارچ کرتے ہوئے زنانہ ہسپتال پہنچیں گے۔