مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ ایک سال کے دوران سبزی کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافہ ہوا،20 کلو آٹا 1100 میں بیچاجارہا ہے ،یوٹیلیٹی اسٹورز کا آٹا جانوروں کو ڈالنے کے قابل ہے، حکومت نے چینی آٹے اورادویات مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ،کوئی شعبہ ایسا نہیں جس میں کرپشن اور نااہلی نہ ہو۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عوام حکومتی نااہلی کی سزا بھگت رہے ہیں،کابینہ اجلاس صرف اس لئے ہوتا ہے کہ کس کےخلاف مقدمہ بنانا ہے،2018 انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کر نااہل ٹولہ مسلط کیاگیا، آپ ہر وز مسلم لیگ ن اور اپوزیشن کا راگ الاپتے ہیں ، عوام کے سامنے چوری اور کرپشن عیاں ہو چکی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمریم اورنگزیب نے کہاکہ صبح صبح بیانیے شروع ہوجاتے ہیں جن کا ہمیں جواب دینا ہے، جھوٹے احتساب کا بیانیہ دفن ہو گیا،2018 سے 2020 میں جھوٹا کرپشن بیانیہ بنایا گیا،نیب نیازی گٹھ جوڑ کے باوجود ان کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے ،نوازشریف کے خلاف کرپشن نہ ملی تو غداری کا بیانیہ لے آئے ،شہبازشریف پر یہ الزام لگاتے تھے جس کی تردید لندن کی حکومت نے کردی،میٹرو کاالزام لگاتے تھے اس کی تردید چائنہ نے کردی ۔
انہوں نے کہاکہ ایک سال کے دوران سبزی کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافہ ہوا،20 کلو آٹا 1100 میں بیچاجارہا ہے ،یوٹیلیٹی سٹورز کا آٹا جانوروں کو ڈالنے کے قابل ہے، لوکل گیس کی قیمت ایل این جی سے زیادہ ہے،کوئی شعبہ ایسا نہیں جس میں کرپشن اور نااہلی نہ ہو۔
ترجمان ن لیگ نے کہاکہ حکومت نے چینی آٹے اور ادویات مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ،حکومت عوام کے بجائے مافیاز کی جیب بھر رہی ہے ،وزیراعظم کو پتہ ہونا چاہئے عوام کو ریلیف دینا ہے ۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ گلوبل فنڈزپروگرام نے پاکستان کوایڈیشنل سیف گارڈپالیسی میں ڈال دیا،ایڈیشنل سیف گارڈپالیسی کے تحت پاکستان کی فنڈنگ بندہوچکی،غریب عوام کوروزگار،بزنس کمیونٹی کوکاروبار ملے گا،انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے منصوبوں پرآج یہ تختیاں لگاتے ہیں،آپ نے پورے ملک کابیڑہ غرق،منجمدکردیا،سیف گارڈپالیسی کی وجہ سے پاکستان کیلئے ٹی بی،پولیوکی فنڈنگ بندہوگئی۔
ترجمان ن لیگ نے کہاکہ پولیوکیسزمیں جواضافہ ہواوہ پاکستان کے سامنے ہے،بیماریوں کی روک تھام،سکول اورہسپتال حکومتی ترجیح نہیں، حکومت کی ترجیح صرف شہبازشریف کوگرفتارکرناہے،حکومت کی ترجیح نوازشریف کوواپس لاناہے،یہ لاہورکے جلسے کے بندے گنتے ہیں ،ان میں پریس کانفرنس کی ہمت نہیں،بندکمرے سے ویڈیوپیغام جاری کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن ان چوروں کوگھربھیج کررہے گی۔