طیارہ ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں گرکرتباہ ہوا۔فائل فوٹو
طیارہ ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں گرکرتباہ ہوا۔فائل فوٹو

بھارتی بحریہ کا طیارہ گرکر تباہ۔دونوں پائلٹ ہلاک

بھارتی ریاست کیرالہ میں بھارتی بحریہ کا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کا طیارہ آئی این ایس بحری جہاز سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں گرکرتباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں بھارتی بحریہ کے دو افسران ہلاک ہوئے۔میڈیا کے مطابق بھارتی بحری حکام نے واقعے کی بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں بھی بھارتی بحریہ کا مگ 29 طیارہ کے طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گوا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔