پاکستان کے عثمان وزیر باکسنگ میں ایشین چیمپئن بن گئے ،عثمان وزیر نے ٹائٹل فائٹ میں اپنے حریف انڈونیشن باکسر کو ناک آﺅٹ کردیا۔
ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل جیتنے کے بعد عثمان وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپنے ملک میں ٹائٹل کی جیت کا مزہ دوبالا ہو گیاہے،اگلا ٹارگٹ ڈبلیو بی سی یوتھ چیمپئن شپ ہے ،انہوں نے کہاکہ قومی کی دعاﺅں اور محنت سے پاکستان کیلئے یوتھ ورلڈ ٹائٹل جیتوں گا۔