دھماکے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔فائل فوٹو
دھماکے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔فائل فوٹو

ننگرہار میں کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اس دھماکے میں افغانستان کے انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ جان شنواری کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اس دھماکے میں افغانستان کے انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ جان شنواری کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

افغانستان  کے انٹرنیشنل کرکٹ امپائر بسم اللہ جن شنواری سڑک پر ہوئے ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔ افغانستان کے ننگرہار  صوبے میں یہ بھیانک حادثۃ پیش آیا۔حادثے میں ان کے خاندان کے سات افراد کی بھی موت ہوئی ہے۔ 36  سالہ بسم اللہ جن شنواری 2017 میں غاضی امان للہ ون ڈے میں امپائرنگ کر چکے ہیں اور2017-18 میں شاہ عبدالی 4 روزہ ٹورنامنٹ کے ساتھ۔ساتھ وہ کئی انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق کار میں ہوئے بم دھماکے میں کم سے کم 15 لوگ مارے گئے جبکہ 30 سے زائد  افراد زخمی ہوئے۔  یہ دھماکہ مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع گنیکھل ضلع  میں گورنر کے کمپاؤنڈ کے قریب ہوا۔

ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندوق بردار ضلع گورنر کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ بم دھماکہ نانگرہرصوبے کے شنوار ضلع میں دوپر بعد بارہ بج کردس منٹ پر ہوا۔