عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث آزاد کشمیر میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی شرح 8.3 فیصد ہے جو کہ پاکستان بھر میں سب سے زیادہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں دوبارہ لاک ڈاوَن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد کیا جائے گا اورمذہبی اجتماعات سیاسی و سماجی تقریبات بھی محدود کی جائیں گی۔