روسی امن دستوں کی جانب سے بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تصدیق کی گئی ہے
روسی امن دستوں کی جانب سے بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تصدیق کی گئی ہے

آذربائیجان اور آرمینیا کی جھڑپوں میں شدت،اموات230 ہوگئیں

آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع ریجن نگورنو کاراباخ میں ہونے والی جھڑپوں میں تیزی آ گئی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے سے جاری لڑائیوں میں اب تک 230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے کے مطابق آذربائیجان نے مزید 7 علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اس پیش قدمی پر آذربائیجان کے صدر کی جانب سے ملٹری کمانڈر کو مبارکباد بھی دی گئی ہے۔
آذربائیجان کی جانب سے مزید علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے پر دارالحکومت باکو میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا۔
دوسری جانب آرمینیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک کو ’فیصلہ کن لمحے‘ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آرمینیائی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نگورنو کاراباخ ریجن میں آذری افواج سے لڑائی تیز ہوتی جا رہی ہے۔
آذربائیجانی حکام کا کہنا ہے کہ آرمینیائی علیحدگی پسندوں کی جانب سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد "انتقامی اقدامات” اٹھائے گئے۔