امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 98 ہزار 540 تک پہنچ گئی ہے۔فائل فوٹو
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 98 ہزار 540 تک پہنچ گئی ہے۔فائل فوٹو

ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق

ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 4 افراد انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار517 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ15ہزار260 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 644 نئے کیسز سامنے آئے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں شادی ہالز، ریسٹورنٹس کے ذریعےکورونا کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا گيا جبکہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل کرنے اور کورونا کی روک تھام کے اقدامات کو سراہا گیا۔