اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شہباز شریف کو زمین پر کھانا دینے سے متعلق خبروں کا نوٹس لے لیا ہے۔
ترجمان نیب کے مطابق شہباز شریف کو نیب لاہور کی زیر حراست کھانا دینے سے متعلق خبروں کو نوٹس لیا گیاہے۔ چیئرمین نیب نے تحقیقات کر کے حقائق واضح کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پہلے بھی تمام ملزمان کی عزت نفس کا خیال رکھنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔ واضح رہے پیر کو احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں زیر حراست قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا تھا کہ نیب میں پہلے کھانا مجھے اندر میزپر دیتے تھے ، اب جان بوجھ کر زمین پر رکھ دیتے ہیں تاکہ مجھے جھکنا پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے انھیں کمر کی تکلیف ہے اور کھانا زمین پر دینے کا مقصد ان کی تکلیف میں اضافہ کرنا ہے۔