احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت نے شہبازشریف خاندان کےخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔عدالت نے کہاکہ سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی،وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق سلمان شہباز ناقابل ضمانت وارنٹ وصول نہیں کررہا۔

عدالت نے نیب کو شہبازشریف کی عزت اور وقارکو برقراررکھنے کی ہدایت کردی ،تحریری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ شہبازشریف سابق وزیراعلیٰ اورموجودہ اپوزیشن لیڈر ہیں ان کی عزت و تکریم کاخیال رکھاجائے ،کسی اتھارٹی کو ہرگزاجازت نہیں وہ ملزم کی عزت و نفس مجروح کرے۔

عدالت نے وکلا نے نصرت شہباز،رابعہ عمران کے ٹرائل میں شامل ہونے کی یقین دہائی کرائی ،یقین دہانی پر دونوں خواتین کے وارنٹ گرفتاری بررقرار رکھے جاتے ہیں۔