بھارت کھیل کوسیاست سےالگ رکھے۔فائل فوٹو
بھارت کھیل کوسیاست سےالگ رکھے۔فائل فوٹو

ریاستی اداروں کیخلاف بولنے والوں کونشان عبرت بنائیں گے۔شہریارآفریدی

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریارآفریدی نے کہاہے کہ جوبیانیہ ہندوستان کا ہے وہی نوازشریف کا ہے ،اپوزیشن کی اے پی سی کابیانیہ بھارتی بیانیہ ہے ،پی ٹی آئی اورعمران خان پرتنقیدکریں لیکن ملک پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،ریاستی اداروں کیخلاف بولنے والوں کونشان عبرت بنائیں گے۔

شہریار آفریدی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے ایک ایک روپے کی منی ٹریل دی،پاکستان کے فیصلے ملک سے باہرنہیں ہوں گے،دشمن قوتیں پاکستان کوعدم استحکام سے دوچارکرناچاہتی ہیں،اداروں کیخلاف مہم ملک کوکمزورکرنے کی سازش ہے، بھارت کی کوشش ہے پاکستان میں بدامنی پیداہو،ہمیں ریاستی اداروں کومضبوط بناناہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف ووٹ کوعزت دیناچاہتے ہیں تووطن واپس آئیں،نوازشریف واپس آکرکیسزکامقابلہ کریں،شہریار آفریدی نے کہاکہ ریاستی اداروں کیخلاف بولنے والوں کونشان عبرت بنائیں گے،پی ٹی آئی اورعمران خان پرتنقیدکریں لیکن ملک پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،نوازشریف اقتدار کیلیے اس سطح پرآگئے ہیں۔

چیئرمین کشمیرکمیٹی نے کہاکہ سب کو اختیار ہے ہرکوئی اپنی سوچ کے مطابق مقدمہ درج کرا سکتا ہے، ریاست پراور ریاستی اداروں پرالزامات کا بیانیہ دشمنوں کا بیانیہ ہے،انہوں نے کہاکہ کشمیر کمیٹی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کشمیرکی ترجمان ہے ،بھارت نے کشمیریوں کو کورونا کے دوران تمام سہولیات سے محروم رکھا۔