مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے غداری کے مقدمے اوربدررشید کی حقیقت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے محب وطن بدر رشید پر چوری، ڈکیتی، قتل اوراقدام قتل سمیت پانچ مقدمات درج ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بدر رشید عرف ہیرا نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر یو سی چیئرمین کا الیکشن بھی لڑا اور لیبر ونگ کا عہدیدار ہے۔ عمران خان کا محب وطن بدر رشید عرف ہیرا پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہولڈر چیئرمین نکلا۔
مسلم لیگ ن کی رہنماعظمیٰ بخاری نے کہاکہ مقدمہ درج کرانے والے بدر رشیدپی ٹی آئی کے سرگرم کارکن ہیں،وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو کہہ کرایف آئی آر درج کروائی۔
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاکہ حقائق کومسخ کرناپی ٹی آئی کاپراناوتیرہ ہے،بدررشید سے لاتعلقی کرنے والے تصاویرکیسے جھٹلائیں گے؟،ان کاکہنا ہے کہ بدررشید نے بلے کے نشان پر یو سی الیکشن لڑچکاہے،بدررشیدہیراکریمنل ریکارڈبھی رکھتاہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم پرالزام ہے کہ ہم نے اشتعال انگیزتقاریرکیں،ان کےخلاف مقدمہ کیوں نہیں آیا جنہوں نے سول نافرمانی کا حکم دیا۔