آپریشن کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے۔فائل فوٹو
آپریشن کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے۔فائل فوٹو

افغان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین نجیب ترکئی چل بسے

افغان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین نجیب ترکئی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو جانے کے بعد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نجیب ترکئی افغان شہر جلال آباد میں 3 روز قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اورکوما میں چلے گئے تھے۔ آپریشن کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے اورانتقال کرگئے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر کے ذریعے نجیب ترکئی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اے سی بی اورافغانستان کرکٹ کی دلدادہ قوم اپنے جارحانہ بلے بازاوربہت اچھے انسان نجیب تراکئی کو کھو دینے کے دل توڑ دینے والے بڑے نقصان پرغمزدہ ہے۔ نجیب ترکئی نے ایک المناک ٹریفک حادثے میں اپنی جان کھو دی جس سے ہم سب صدمے میں ہیں۔