متحدہ عرب امارات میں لاکھوں کی تعداد میں غیرملکی ملازمین کام کرتے ہیں۔فائل فوٹو
متحدہ عرب امارات میں لاکھوں کی تعداد میں غیرملکی ملازمین کام کرتے ہیں۔فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کاغیرملکی ملازمین کیلیے اہم اعلان

متحدہ عرب امارات نے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین کو ورک پرمٹس اورانٹری پرمٹس دینے کا دوبارہ آغاز کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی کرائسس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے ورک پرمٹس اورانٹری پرمٹس دینے کا دوبارہ آغازکردیا گیا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں لاکھوں کی تعداد میں غیرملکی ملازمین کام کرتے ہیں، کورونا وبا کے باعث مارچ میں ہر طرح کے پرمٹس معطل کردیے گئے تھے۔امارات نے کورونا وائرس کے باعث نئے ویزے کے اجرا اور ملک میں مقیم غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی لگا رکھی تھی۔

یاد رہے کہ یو اے ای کی جانب سے ملک میں مقیم غیرملکیوں کے داخلے کے لیے ویزے 24 ستمبر سے دوبارہ کھولے گئے تھے، اس سے قبل حکام نے سفرکے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان کیا تھا۔