راجر پینروز برطانوی، رین ہارڈ گینزیل جرمنی اور اینڈریاگیز کا تعلق امریکا سے ہے۔فائل فوٹو
راجر پینروز برطانوی، رین ہارڈ گینزیل جرمنی اور اینڈریاگیز کا تعلق امریکا سے ہے۔فائل فوٹو

فزکس کے نوبل پرائز 2020 کا اعلان کردیا گیا

فزکس کے نوبل پرائز 2020 کا اعلان کردیا گیا۔ فزکس کا نوبیل انعام راجر پینروز،رین ہارڈ گینزیل اور اینڈریاگیز کے حصے میں آیا۔

بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق مشترکہ نوبیل انعام برطانیہ، جرمنی اور امریکی سائنسدانوں کو دیا گیا۔ راجر پینروز برطانوی، رین ہارڈ گینزیل جرمنی اور اینڈریاگیز کا تعلق امریکا سے ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق تینوں ماہرین کو بلیک ہول پرتحقیق کی وجہ سے نوبیل انعام سے نواز گیا۔اس سے قبل رواں سال کا نوبیل انعام برائے طب 3 امریکی شخصیات کو دے دیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین ‎‏الٹر، ہیوگٹن اور رائس کو نوبل انعام ہیپاٹائٹس سی وائرس کی دریافت پردیا گیا تھا۔